Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

پلیزواپس آ جائیں

پلیزواپس آ جائیں
کائناتی حقائق کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ زمانے کے نئے چلن کی تہ در تہ دھند جب چھٹتی ہے تو وہ Universal Truth پھر سے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے۔ جس چیز کو ہم نے کسی مخصوص غوغے کے باعث فراموش کر دیا ہوتا ہے، اگلے وقتوں میں وہ خود اپنی ناگزیریت کا لوہا منوا کے چھوڑتا ہے۔ اس کا ثبوت وہ لوگ ہوتے ہیں، جنہوں نے خود کو کسی بھی اجنبی دھارے میں بہہ جانے سے بچا لیا ہوتا ہے۔ کچھ یہی صورت حال ''مطالعہ'' کی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور دیگر قسما قسم رنگینیاں ۔۔۔۔ ان سب نے نوجوانوں کی صحت و مستقبل کا ستیاناس کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ مگر اب جبکہ اس کی دھول آہستہ آہستہ چھٹ رہی ہے، پھر سے یہ حقیقت عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ مطالعہ ہی ہمارے لیے راہ نجات ہے۔شخصیت سازی میں اس کا کوئی متبادل نہیں۔ زمانے میں خود کو قیادت کے مقام پر فائز کرنے کا اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ سو، اے عزیزان وطن۔ ہمیں یہ شعوری فیصلہ کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کرنی چاہیے کہ کتابوں کے مطالعے کی طرف آ جائیں۔ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے خود کو جس قدر ممکن ہو، دور رکھیں۔ آج ہی سے گھر میں رکھی کتابوں پر پڑی دھول مٹی کو ہٹا کر، ان کو منا کر، ان سے پکی یاری کر لیں۔
از قلم : مولانا عمر فاروق راشد

Tags

0 Comments

Leave a Comment