سیاست کا اصل معنی

سیایت کا اصل معنی

لغت میں سیاست کے معنى :
حکومت چلانا اور لوگوں کی امر و نھی کے ذریعہ اصلاح کرنا ہے.

 

اصطلاح میں :
فن حکومت اور لوگوں کو اصلاح سے قر یب اور فساد سے دور رکھنےکو سیاست کہتے ہیں۔

قرآن میں سیاست کے معنى :
 حاکم کا لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرنا ، معاشرے کو ظلم وستم سے نجات دینا ، امر بالمعروف و نهی عن المنکر کرنا ۔

حدیث میں سیاست کے معنی:
عدل و انصاف اور تربیت کے ہیں۔

موجوده دور میں اگر دیکھا جائے تو عموماً دین اور سیاست کوجداجدا سمجھا جاتا ہے اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ مذہب کو ملکی اور سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے ۔
 
یہ نظریہ سب سے پہلے مغرب میں بیدا ہوا اور اس کے بعد ہماری جمہوری پارٹیوں نے اسے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متعارف کروایا حالانکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق دین کا سیاست کے ساتھ گہرتعلق ہے ۔ لیکن موجوده جمہوری اشرافیہ نے دین کو سیاست سے جدا کر کے پیش کیا تاکہ اسلامی نظریات کے حامل لوگوں کو اقتدار سے دور رکھ سکیں ۔

 

اگر ہزاروں سال پیچھے جا کے دیکھا جائے اور اسلامی تاریخ کے اوراق پلٹے جائے تو ہمیں یہ پڑھنے کو ملے گا کہ الله تعالی  جب بنی اسرائیل کی طرف کوئی نبی بنا کر بھیجتا تھا تو اسے نبی کے ساتھ ساتھ حاكم بھی بنا کے بھیجا جاتا تھا۔ جب ایک نبی وفات پاجاتا تو دوسرا نبی اس کی جگہ پر آجایا کرتا تھا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہے آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اس لیے صحابہ کرام امت مسلمہ کے رہنمائی کے لیے خلیفہ بن آئے۔

خلافت کے بعد ملوکیت شروع ہوئی اور مسلمان بہت سارے حصوں میں تقسیم ہوگئے اس کی وجہ یہ تھی کہ دشمنان اسلام کو ڈر تھا کہ اگر مسلمان متحد رہے تو ان کو روکنا ممکن نہیں ہو گا اس لیے اسلام کے دشمنوں نے مسلمانوں کو آپس کے اختلافات میں ڈال کر سرحدوں میں تقسیم کر دیا اور مسلمان حکمرانوں اور نوجوان نسل میں یہ بات زہر کی طرح شامل کردی کہ اسلام اور سیاست جداجدا ہیں ۔

 

رائیٹر:عبداللہ

 

کلیۃ الفنون جامعۃ الرشید